قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کیولری کی ٹیم 18 نومبر 2025 سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ میں فیصلہ کن میچ آج ہو گا
کوئٹہ کیولری اپنا افتتاحی میچ ناردرن واریئرز کے خلاف کھیلے گی۔ محمد عامر mohammad amir کی قیادت میں ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف کھیلے گی۔
21 نومبر کو کوئٹہ کیولری کی ٹیم ڈیکن گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرے گی، چوتھے مقابلے میں کوئٹہ کیولری کے سامنا 22 نومبر کو دہلی بلز سے ہو گا۔
ٹیم اپنے آخری دو میچ 27 اور 28 نومبر کو ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف کھیلے گی۔ اعظم خان کو سکندر رضا کی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے، سکندر رضا ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں کیونکہ وہ افغانستان کے خلاف زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔
سلمان مرزا نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ ماں کو دے دیا
کوئٹہ کیولری کے کوچ یاسر عرفات ہیں جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گی۔
