فرانس کے فٹبال اسٹار کیلیان ایمباپے نے ریال میڈرڈ میں شاندار ڈیبیو سیزن کے بعد یورپی گولڈن شوز جیت لیا ہے۔
ایمباپے نے 2024-25 کے سیزن میں صرف 34 میچز میں 31 گول اسکور کیے۔
انہوں نے 2025-26 سیزن کا آغاز بھی شاندار انداز میں کیا ہے، ابھی تک وہ 13 میچز میں 16 گول اسکور کر چکے ہیں۔
گزشتہ سیزن میں یورپ کی ٹاپ 5 لیگز میں ان کے سب سے قریب محمد صلاح تھے جنہوں نے 29 گول کیے۔
ایمباپے کو جمعہ کے روز سانتیاگو برنابیو کے پریزیڈینشل باکس میں یورپی گولڈن شوز سے نوازا گیا۔
View this post on Instagram
26 سالہ اسٹار نے اس کامیابی پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مزید ٹائٹلز جیتنے اور اگلے سال بھی انفرادی انعام دوبارہ حاصل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی بار گولڈن بوٹ جیتا ہے اور یہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ میں اپنے ٹیم میٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بہترین کھلاڑی بننے میں ہر ممکن مدد کی۔ ہمارا گروپ شاندار ہے اور ہم اس سیزن میں بہت سے ٹائٹلز جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔
ریال میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز نے بھی ایمباپے کو مزید کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی اور کہا، “آج ہم بہت خوش ہیں کیونکہ گولڈن بوٹ جیسے معتبر انعام کا فاتح دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ عزیز کیلیان، مبارک ہو۔ یہ آپ کی محنت کا پھل ہے، اور میں بطور صدر ریال میڈرڈ یہ جان کر فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے پاس آپ جیسے کھلاڑی ہیں۔”
