سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین کی ایمبیسی میں کھانے کے دوران سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک خاتون کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر مصدق ملک سے الجھ پڑے۔
ایکس پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ فائز عیسیٰ ایک خاتون رائینا سعید کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے الجھ پڑے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رائینا سعید وہی خاتون ہیں جو فائزعیسیٰ کے سامنے پٹیشنر تھیں اور مونال ریسٹورنٹ بند کروانے کیلئے فائز عیسیٰ نے ان کا کیس اپنے پاس لگایا۔
وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں ، عوام کو کیا ریلیف دینگے ، فواد چوہدری
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مہذب ملک میں ایسے جج کے خلاف سخت کارروائی ہو اور اس کی پنشن اور سہولیات ضبط کی جائیں کہ آپ نے کیسے اپنے جاننے والے کا مقدمہ اپنے پاس لگایا تاکہ اسے ریلیف دے سکیں ، لیکن پاکستان میں ایسے مہروں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔
سپین کی ایمبیسی میں کھانے کے دوران قاضی فائز عیسیٰ ایک خاتون رائینا سعید کی بحالی کیلئے وفاقی وزیرڈاکٹر مصدق ملک سے الجھ پڑے یہی خاتون فائز عیسیٰ کے سامنے پٹیشنر تھیں اور مونالُ ریسٹورنٹ بند کروانے کیلئے فائز عیسیٰ نے ان کا کیس اپنے پاس لگایا، کسی بھی مۂذب ملک میں ایسے جج کے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2025
انہوں نے کہا کہ مصدق ملک دھیمے آدمی ہیں لیکن وہ دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں اور یہی انھوں نے پھر ثابت کیا۔
