نیول چیف کی زیرصدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس


اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ماحولیات بالخصوص سمندری ماحول کے تحفظ اور سمندروں کے بھرپور استعمال کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ  لیا گیا۔

ترجمان پاک نیوی کے مطابق نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ نیول چیف نے میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے قیام سے حساس بحری علاقوں اور تنگ بحری راستوں پر دہشت گردی اور قزاقی جیسے خطرات سے تحفظ  ممکن ہو گا۔

نیول چیف نے کہا کہ منشیات، اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ جیسے خطرات سے بھی قومی اور بین الاقوامی جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں