معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے ذہنی دباؤ کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا جس کے اگلے ہی روز میری انجیوگرافی کی گئی ، اللہ کا شکر ہے میں اب بہتر ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں، ہر قسم کے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں لیکن یہ حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن میں بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔
امیتابھ کے پاؤں کیوں چھوئے، دلجیت دو سانجھ کو سنگین دھمکیاں
اداکار نے کہا کہ حال ہی میں نے ان بیماریوں کا سامنا کیا ہے، ڈاکٹرز نے مجھے ہارٹ اٹیک کی 20 وجوہات بتائیں، لازمی نہیں کہ ہارٹ اٹیک صرف کولیسٹرول کی وجہ سے ہی ہو، بعض اوقات تناؤ ، کوئی تکلیف بھی آپ کے جسمانی اعضا کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھ کہ ذہنی صحت سب سے زیادہ اہم ہے ، لوگوں کو ذہنی صحت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال داخل کروایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا تھا۔
