قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایکس پر پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دینے سے دیگر فارمیٹس خود بہتر ہوں گے۔
بولے کہ ناکام منصوبہ بندی اور غلط انتخاب ٹیم کے مسائل کی بڑی وجہ ہیں۔
Painful fact
1- Shaheen shah & Naseem shah playing T20 together instead Test cricket is a painful reason of Pakistan cricket decline. Look after red ball cricket other formats wil be sorted. Choice & planning ❌ #ScienceDano— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 29, 2025
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے مثبت ذہنی رویہ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتماد رکھنے والا کھلاڑی باصلاحیت کھلاڑی سے بہتر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ کھیل میں ذہنی مضبوطی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل ناکامیاں منفی سوچ کو جنم دیتی ہیں، اور یہی وہ مقام ہے جہاں اس وقت پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ محمد حفیظ نے زور دیا کہ اگر ٹیم کے اندر مثبت اور پُراعتماد ماحول پیدا کیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، اور کھلاڑی دوبارہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
Confident player is better than a talented player. Positive mental stat is important to perform well at competitive level. Consistent failures create negativity that’s where team Pakistan is falling at the moment. Creating positive & comfortable environment can fix that issue 👍🏼
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 29, 2025
پاکستان میں کوئی اے کیٹیگری کا پلیئر نہیں؟ محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹس پر حیران
