امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ویکی پیڈیا کے مقابلے میں گروکی پیڈیا (Grokipedia) لانچ کیا جس کے بعد امریکی جریدوں نے اس پر شائع مضامین میں غلطیوں کی نشاندہی کی۔
الون مسک، جو اپنے نئے انسائیکلو پیڈیا کو ویکی پیڈیا کا متبادل قرار دے رہے ہیں، غلطیوں کی نشاندہی کرنے پر آپے سے باہر ہوگئے اور متعلقہ امریکی جریدوں کو پروپیگینڈا کی مشینیں قرار دیا۔
انہوں نے جریدیوں کا نام لیے ہوئے کہا کہ وائرڈ، دی اٹلانٹک، گارڈین اور بہت سے دوسرے پروپیگنڈا جریدوں کا وجود اسی لمحے ختم ہوجائے جب انہیں اپنے اخراجات خود پورے کرنے پڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان جریدوں کی بقا کا واحد ذریعہ خیراتی اداروں کے بھیس میں بائیں بازو کی تنظیموں کے عطیات ہیں جو انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
الزامات کی بوچھاڑ جاری رکھتے ہوئے امریکی بزنس ٹائیکون نے مزید کہا کہ یہ جریدے ویکی پیڈیا، اور گوگل وغیرہ کے لیے معلومات کے جعلی “مستند” ذرائع کے طور پر کام کرتے ہیں۔
Wired, The Atlantic, Guardian and many other propaganda legacy publications would die immediately if they had to support themselves. Donations from far left organizations disguised as charities are what keep them alive.
They serve simply as a means of influencing Wikipedia,… https://t.co/6zzXpbxrtf
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2025
واضح رہے کہ ان جریدوں میں شائع ہونے والے مضامین میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی جائزوں میں سامنے آیا ہے کہ گروکی پیڈیا دائیں بازو کے نظریات کو فروغ دے رہا ہے، اس کے مضامین میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گروکی پیڈیا نے امریکی غلامی، ہم جنس پرستوں، اور ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں متنازعہ دعوے شائع کیے ہیں۔ ایک مضمون میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ پورنوگرافی نے 1980 کی دہائی میں ایڈز کی وبا کو بڑھاوا دیا اور سوشل میڈیا ٹرانس جینڈرز کی تعداد بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ، گروکی پیڈیا نے میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر موضوعات پر جانبدارنہ رپورٹنگ کرتا آیا ہے۔
