پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل کمپلیکسز کیلئے زمین کی خریداری ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ نئے کمپلیکسز کے قیام سے عوام کو سرکاری خدمات اُن کی دہلیز پر فراہم ہوں گی، جس سے گورننس اور سہولت کاری میں بہتری آئے گی۔
عمرایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا دفاع، سلمان اکرم راجہ میدان میں آگئے
وزیر اعلیٰ نے صوبائی پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی اپنی ٹرانسمیشن لائن سے سستے نرخوں پر بجلی فراہم کرنا ممکن ہو گا۔
