جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم (south africa cricket team)کے 2 اہم کھلاڑی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان ڈیوڈ ملر(david miller) اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی (Gerald Coetzee)پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔
SQUAD UPDATE 🚨
The South African Men’s selection panel today confirmed that Proteas Men’s stand-in T20 International (T20I) captain David Miller and fast bowler Gerald Coetzee have been ruled out of the upcoming white-ball tour of Pakistan.
Miller, who was set to lead the T20I… pic.twitter.com/AVvb0ATfQI
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 23, 2025
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ ملرکو ہیمسٹرنگ اور جیرالڈ کوئیٹزی کو مسل انجری ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کی جگہ میتھیو بریٹزکی، ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیوڈ ملر کی جگہ ڈونوون فریرا جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔جنوبی افریقا کرکٹ کے مطابق اوٹنیل بارٹمین کو جیرالڈ کوئیٹزی کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر چلا گیا
راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی فتح
