گوگل نے سام سنگ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اینڈرائیڈ ایکس آر (Android XR) پر مبنی پہلا ہیڈسیٹ گلیکسی ایکس آر متعارف کرایا ہے، جو جدید آلہ صارفین کو ورچوئل اور حقیقی دنیا کے تجربات کو یکجا کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ ایکس آر ایک جدید آپریٹنگ سسٹم ہے جو ڈیجیٹل تجربات کو صارف کے اردگرد کے ماحول کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے، جیمینائی اے آئی اسسٹنٹ کی مدد سے صارفین ایپس اور گیمز کا نیا اور قدرتی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اسنیپ چیٹ کا امیجن اے آئی لینس تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب
گلیکسی ایکس آر کی اہم خصوصیات:
۔ لامحدود اسکرین: صارفین کو ایپس کھولنے اور انٹرایکٹو تجربات کے لیے وسیع اسکرین دستیاب ہے۔
۔ قدرتی نیویگیشن: آواز، ہاتھوں اور آنکھوں کے ذریعے آسان نیویگیشن ممکن ہے۔
۔ گوگل پلے تک رسائی: صارفین اپنی پسندیدہ ایپس براہِ راست گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔
اے آئی خطرہ یا موقع؟ روزگار کے مستقبل پر حیران کن انکشاف
کمپنی کے مطابق ہیڈسیٹ میں جیمینی اے آئی اسسٹنٹ کی موجودگی صارفین کو ورچوئل اور حقیقی دنیا میں نئی سطح کے تجربات فراہم کرتی ہے، صارفین نہ صرف ورچوئل ماحول میں مکمل طور پر غرق ہو سکتے ہیں بلکہ حقیقی دنیا میں رہتے ہوئے بھی ورچوئل تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ آلہ سام سنگ اور گوگل کے درمیان اشتراک کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد اینڈرائیڈ ایکس آر کو ہیڈسیٹس اور چشموں تک پھیلانا اور صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے تجربات فراہم کرنا ہے۔ مستقبل میں، اینڈرائیڈ ایکس آر چشمے بھی دستیاب ہوں گے جو صارفین کے لیے مزید جدید تجربات لے کر آئیں گے۔
