معروف بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن (rishabh tandon)جو فقیر کے نام سے بھی مشہور تھے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
View this post on Instagram
رِشبھ ٹندن کو نئی دلی میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی عمر 35 سال تھی۔خاندانی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار والد کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نئی دلی میں تھے، گزشتہ رات رشبھ کو دل کا دورہ پڑا۔
گلوکار رِشبھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی آخری پوسٹ محض 11 دن قبل کی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
گلوکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ گلوکار اور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اداکار بھی تھے۔
رشبھ ٹنڈن کے اچانک انتقال سے بھارتی میوزک انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ، ان کے مداح بھی غم سے نڈھال ہیں۔انکے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، واضح رہے ان کی عمر صرف 35 برس تھی۔
مزید پڑھیں:سلمان خان کا سعودی عرب میں بلوچستان سے متعلق بیان تنازع کا باعث بن گیا
موسیقی سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی جج بن گئے، حمیرا ارشد کی فواد خان پر تنقید
