انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں 4 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ نعمان علی کو نمبر ون بولر بننے کے لیے اب صرف 29 پوائنٹس درکار ہیں۔
نعمان علی کی پوزیشن جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے پہلی اننگز میں 112 رنز دیکر 6 وکٹیں جبکہ دوسری اننگز میں 79 رنز کے بدلے 4 وکٹیں عوض حاصل کی تھیں۔
The first #PAKvSA Test delivered two brilliant spin bowling performances 😍 #WTC27
More 👉 https://t.co/dJdTMettEh pic.twitter.com/Cy4B06YIZz
— ICC (@ICC) October 15, 2025
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر 3 درجے بہتری حاصل کی اور اب وہ 19ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
محمد رضوان اور بابر اعظم کی ترقی
ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان نے 4 درجے ترقی کرتے ہوئے 16ویں پوزیشن حاصل کی، جب کہ بابر اعظم نے 2 درجے بہتری کے بعد 22ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
Noman Ali gets Keshav Maharaj! South Africa’s 9️⃣th wicket down🔥
Watch live in UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/ciyER8f6Bd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2025
رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ بھارت کے جسپرت بمرا ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں سرِفہرست ہیں۔
ون ڈے فارمیٹ میں شبھمن گل اور راشد خان نمبر ون
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی اجارہ داری
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما بیٹرز میں نمبر ون قرار پائے ہیں، جبکہ بولرز میں ان کے ہم وطن ورون چکرورتی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
