مودی کو خبردار کر دیا ، پاکستان کیساتھ جنگ نہیں ہونی چاہئے ، ڈونلڈ ٹرمپ

donald trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہے ہیں ، نریندر مودی کو یہ بھی بتا دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں :سعودی ولی عہد 18 نومبر کو امریکا کا دورہ کریں گے، صدر ٹرمپ سے ملاقات طے

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں بھی پاکستان اور بھارت کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی امریکی صدر متعدد مرتبہ پاک بھارت جنگ سمیت دیگر جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں