کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مسائل کسی کے بھی درمیان ہوں تو حل کرنے کے لیے محسن نقوی کو دعوت دی جاتی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹی وی کھولیں تو یہ نہیں پتہ چلتا کہ محسن نقوی کون سے شہر میں ہیں۔ نام بھی محسن ہے اس لیے وہ سب کے محسن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کسی کے بھی درمیان ہوں تو انہیں دعوت دی جاتی ہے۔ اور جب انسان بہت زیادہ محنت کرتا ہے تو اللہ اس کا صلہ بھی دیتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں بھی محسن نقوی کام کر رہے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ یہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ایشین کونسل کے سربراہ ہیں۔ اور یہ روپ بھی ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی دی بھی نہیں۔ محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی بہتری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دن رات محنت کر رہے ہیں۔ شہباز اسپیڈ سب سے زیادہ تھی۔ لیکن اب وہ کہتے ہیں محسن نقوی اسپیڈ زیادہ ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بہت بہتر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو بہت زیادہ دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اور وزیر داخلہ امن و امان کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ وزیر داخلہ امن و امان کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
