بجلی سے چلنے والی کچھ اشیا ایسی بھی ہیں جو بند ہونے کے باوجود بجلی خرچ کر کے بل بڑھاتی ہیں۔
بجلی کا استعمال ہر گھر میں ہو رہا ہے۔ اور بجلی کے بغیر زندگی نامکمل ہے۔ تاہم جہاں بجلی ایک بہت بڑی نعمت ہے وہیں بجلی کے بل عوام کے لیے سردرد بن چکے ہیں۔
بجلی کے بلوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سولر پینلز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ لیکن ایسا کرنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں۔
برقی مصنوعات کی کچھ اشیا ایسی بھی ہیں جو بند ہونے کے باوجود بجلی کے بل میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ لیکن لوگ اس بارے میں نہیں جانتے۔ ان اشیا کے پلگ ہر وقت سوئچ میں لگے رہنے کی وجہ سے وہ مسلسل معمولی مقدار میں بجلی خرچ کرتے رہتے ہیں۔
ٹیلی ویژن

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹیلی ویژن (ٹی وی) بند ہونے کے باوجود بجلی کے استعمال کا سبب بنتا ہے۔ ٹیلی ویژن کیونکہ ہر گھر میں موجود ہے تو اس بارے میں لوگوں کو علم ہونا بھی ضروری ہے۔ ٹی وی بجلی خرچ کرنے والی بڑی اشیا میں شامل ہوتے ہیں۔
اسمارٹ ٹی وی میں متعدد اضافی فنکشنز موجود ہوتے ہیں۔ جو ٹی وی بند ہونے کے باوجود بجلی خرچ کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔
پرنٹرز

پرنٹرز بجلی بند ہونے کے باجود بجلی خرچ کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ اور یہ بھی سب سے زیادہ بجلی خرچ کرنے والی اشیا میں سے ایک ہے۔ پرنٹر ایک ایسی برقی مصنوعات ہے جو ہر وقت پلگ ان رہتا ہے۔ اور یہ 24 گھنٹے بجلی کے بلوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
موبائل فون چارجر

موبائل فون چارجر جس پر ہم نے کبھی توجہ نہیں دی اور اسے پلگ میں ہی لگا رہنے دیتے ہیں۔ آج کل ہر گھر میں جتنے افراد موجود ہوتے ہیں اتنے ہی موبائل فون ہوتے ہیں۔ جنہیں روزانہ کئی بار چارج کیا جاتا ہے۔ چارجر استعمال نہ ہونے کے باوجود ان کے سوئچ آن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بھی بجلی بلوں کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
ویڈیو گیمز کینسولز

ویڈیو گیمز کینسولز بھی بہت زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں۔ ان کے اسٹینڈ بائی موڈ میں بجلی خرچ ہوتی رہتی ہے۔ ایکس باکس ون اسٹینڈ بائی موڈ میں ایک سال کے دوران 16 واٹس بجلی خرچ کرتا ہے۔ جبکہ بیشتر افراد متعدد کنسولز استعمال کرتے ہیں۔
وائی فائی راؤٹر، ڈی وی ڈی پلیئر

وائی فائی راؤٹر اور ڈی وی ڈی پلیئر بھی ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ دونوں اشیا ہر وقت سوئچ آن پر رہتے ہیں۔ اور لوگ انہیں بند کرنا پسند بھی نہیں کرتے۔ یہ دونوں برقی مصنوعات بھی بجلی بلوں میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
کچن کی برقی مصنوعات

کچن کی کئی ایسی اشیا جو بجلی سے چلتی ہیں۔ اور روزمرہ کاموں میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ جو کھانا پکانے اور صفائی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ انہیں بھی ہر وقت سوئچ میں لگائے رکھنے سے بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے۔
