پی سی بی pcb نے ہانگ کانگ سکسز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے، ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے روانہ ہوگی، قومی ٹیم میں عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، شاہد عزیز اور محمد فائق شامل ہیں۔
راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتا دی
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دانش عزیز اور محمد فائق کو نان ٹریولنگ ریزرو میں رکھا گیا ہے۔
