جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ t20 squad میں دو سے تین تبدیلیاں ہونے کی توقع ہے، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ عرفان نیازی اور نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتا دی
بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ شاہین آفریدی کو آرا م دینے کی تجویز ہے، اسکواڈ کی تشکیل بارے مشاورت آخری مراحل میں ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 25 اکتوبر کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن 26 اکتوبر کو شیڈول ہے، سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 28 کو کھیلا جائے گا۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہورقذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ آج سے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
🎟️ Tickets for the Pakistan 🆚 South Africa ODI and T20I series are LIVE now 🏏
➡️ Book your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG or visit designated TCS Express Centres 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/eOpvGgz8K2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 21, 2025
راولپنڈی اور لاہور میں شائقین کے لئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے رکھی گئی ہے۔
پریمیم ٹکٹ کی قیمت 700 روپے اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے رکھی گئی ہے، پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے، پلاٹینم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ راولپنڈی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
مصباح الحق کو ایک بار پھر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے، لاہور میں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وی آئی پی فار اینڈکی قیمت 1500 روپے، وی آئی پی نیو پویلین ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے۔
