شاؤمی کے اسمارٹ موبائل فون 17 پرو میکس ایک ماہ سے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست پر براجمان ہے۔
موبائل فونز کی مقبولیت کی فہرست جاری کرنے والی کمپنی کے مطابق شاؤمی کا 17 پرو میکس گزشتہ ایک ماہ سے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق ویوو ایکس 300 پرو دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ زیڈ ٹی ای نوبیا ریڈ میجک 11 پرو پلس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
نیا موبائل فون آنر میجک 8 پرو جی چوتھے اور ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں نمبر پر ہے۔
سام سنگ کا نیا آنے والا موبائل گلیکسی ایس 25 الٹر ون پلس 15 فائیو جی اور گلیکسی اے 56، جبکہ شیاؤمی 17 پرو فائیو جی ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکی پیڈیا کی مقبولیت میں بڑی کمی
اوپو کا فائنڈ لیکس 9، فائند ایکس 9 پرو آٹھویں اور نویں جبکہ ویو کا ایکس 300 فائیو جی مقبول ترین موبائل فون کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔
