وفاقی حکومت نے سونے(gold)کی برآمدات اور درآمدات پر پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانےکے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائےگی، رواں سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اور امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پرپابندی عائد لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونےکی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل شدہ ایس آر او کی بحالی میں مسلسل تاخیرکے باعث زیورات کی برآمدات بند اور برآمد کنندگان شدید مالی بحران کا شکار تھے۔
واضح رہے 6 مئی کو ایس آر او 760 کی اچانک معطلی کے بعد خام سونا درآمد ہونا بند اور ایکسپورٹ کنسائنمنٹس بھی رک گئے تھے۔
مزید پڑھیں:ملک میں چاندی کی قیمتیں کیوں بڑھ رہیں؟ وجوہات سامنے آگئیں
کورنگی کاز وے کی مٹی میں سونا، سوشل میڈیا پر افواہیں، تلاش کیلئے شہریوں کا رش
