اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام کے پیش نظر ”گو اے آئی ہب” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا۔
پاک سعودی عرب تعاون سے گو اے آئی ہب کا با ضابطہ افتتاح کیا گیا۔ جسے متعلقہ شعبے کے ماہرین نے اہم سنگ میل قرار دیا۔
مقررین کے مطابق گو اے آئی ہب مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور اس منصوبے کا مقصد پاکستانی فری لانسرز کو سعودی عرب اور عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔
اس اقدام کو ڈیجیٹل نیشن ویژن سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وکی پیڈیا کی مقبولیت میں بڑی کمی
اس حوالے سے پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار رہا ہے۔
