آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI) نے بجلی کے بل بڑھا کر امریکی عوام کو پریشانی سے دو چار کر دیا ہے۔
مائیکروسوفٹ، میٹا، ایمازون ، اوپن آئی وغیرہ مہاٹیک کمپنیاں امریکی ریاستوں میں وسیع و عریض ڈیٹا سینٹر بنارہی ہیں تاکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ایپس بخوبی چل سکیں۔ یہ عظیم سینٹر ہزارہا میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔
امریکی وزارت توانائی کی رپورٹ کے مطابق یہ سینٹر امریکہ میں بجلی کی مانگ میں کافی اضافہ کر چکے ہیں اور طلب بڑھنے سے بجلی مسلسل مہنگی ہو رہی ہے۔
خصوصاً جن ریاستوں میں یہ ڈیٹا سینٹر بنے ہیں ، وہاں پچھلے چند سال سے بجلی 267 فیصد تک مہنگی ہو چکی۔
اے آئی کے اس منفی پہلو نے لاکھوں امریکی عوام کو پریشان کر دیا کہ بجلی بل مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ جو بل پہلے 150 ڈالر آتا تھا، اب 372 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:اے آئی ایپس پر صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی
