عوام کو اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دیدیا گیا، دال چنا، بيسن اور چنے (gram)کی قيمتوں ميں مزيد کمی کردی گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کی زير صدارت غلہ منڈی ايسوسی ايشن کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس دال چنا، بيسن اور چنے کی قيمتوں ميں مزيد کمی پر اتفاق کیا گیا۔
بعدازاں سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ دال چنا فی کلو میں 20 ،کالا چنا فی کلو 15، سفيد چنا فی کلو 10 روپے مزید کمی کی جا رہی ہے،اسی طرح بيسن فی کلو میں 15 روپے کمی کی جا رہی ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاب ميں گزشتہ ڈيڑھ سال سے دالوں کی قيمت ميں واضح کمی ديکھنے کو ملی۔
مزید پڑھیں:راستے بند، اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
