فلم ‘صنم تیری قسم 2’ کی کامیاب ریلیز کے بعد، بالی ووڈ اداکار ہرش وردھن رانے نئی فلم ‘ایک دیوانے کی دیوانیت’ کے ساتھ ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہیں۔
کل یعنی 21 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو میلپ زاویری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں ہرش وردھن رانے کے ساتھ سونم باجوہ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔
View this post on Instagram
فلم کو ‘شدید رومانوی ڈرامہ’ قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف عشق، جنون اور درد کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پرانی محبتوں کی خوشبو کو جدید انداز میں دوبارہ پیش کرتا ہے۔
شائقین میں جوش و خروش
فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کا پہلا ریویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں فلم کو ‘دل سے بنی ہوئی ایک جذباتی سوغات’ قرار دیا گیا ہے۔
معروف فلم ریویور راوی چوہدری نے لکھا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جو دل سے نکلی ہے، یہ محبت، درد اور جنون کا امتزاج ہے جو آخری سین تک دیکھنے والے کو اپنی پکڑ میں رکھتا ہے۔
#EkDeewaneKiDeewaniyat Review
⭐️⭐️⭐️⭐️ ½ (4.5/5)
A film straight from the heart — a blend of love, pain, and obsession that leaves a lasting mark.
#HarshvardhanRane delivers a deeply intense performance, while #SonamBajwa shines with grace and emotion.
The music already had… pic.twitter.com/VmJzDnvwWY— Ravi Chaudhary (@BURN4DESIRE1) October 20, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ہرش وردھن نے ایک گہری، جذباتی پرفارمنس دی، جبکہ سونم باجوہ نے اپنی نزاکت سے سب کا دل جیت لیا۔ موسیقی پہلے ہی دلوں کو چھو چکی ہے، ہر گانا کہانی میں روح پھونک دیتا ہے۔ کچھ سین تھکے تھکے اور سست سے ضرور ہیں، مگر فلم جذبات سے بھرپور ہے۔ میلپ زاویری نے پرانے رومان کا احساس ایک جدید انداز میں لوٹا دیا ہے۔
رومانس نہیں، جنونی عشق
‘ایک دیوانے کی دیوانیت’ ایک جنونی محبت کی کہانی ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو منطق سے بالاتر عشق پر یقین رکھتے ہیں۔
فلم کو سینسر بورڈ نے “A” سرٹیفیکیٹ دیا ہے، جس کے باعث یہ دیوالی پر ریلیز ہونے والی پہلی ‘بالغوں کے لیے مخصوص’ (Adults Only) بالی ووڈ فلم بن گئی ہے اور ایسا گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی بار ہو رہا ہے۔
ہرش وردھن کا کردار شدتِ جذبات کا مظہر ہے، ایک ایسا عاشق جو اپنی محبت کے لیے ہر حد پار کر جاتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری طرف سونم باجوہ پہلی بار ہرش کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی، اور دونوں کی کیمسٹری نے پہلے ہی مداحوں کی توقعات آسمان تک پہنچا دی ہیں۔
فلم کا موسیقی ٹریک پہلے ہی چھایا ہوا ہے، اور شائقین ہر گانے کو جذبات کی زبان کہہ رہے ہیں۔
فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے، اور اس کا ٹکراؤ آیوشمان کھرانہ کی فلم ‘ٹھمّا ‘سے ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ باکس آفس پر عشق جیتتا ہے یا طنز و مزاح۔
