ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
اسٹیٹ بینک state bank کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 44 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں، مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالرزکم ہوئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی طور پر ذخائر 5 ارب 36 کروڑ ڈالرز ہیں، ملکی مجموعی ذخائر ایک لاکھ ڈالر اضافے سے 19 ارب 81 کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں۔
نیسلے کا عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں بہتری کا نتیجہ ہے جو ملکی معیشت کے لئے ایک مثبت اشارہ ہے۔
