سڈنی، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر ہرجس سنگھ نے شاندار بیٹنگ سے نئی تاریخ رقم کر دی۔
20 سالہ ہرجس سنگھ نے ہفتے کے روز50 اوورز کے گریڈ کرکٹ میچ میں مخالف بولرز کو بے بس کرتے ہوئے چھکوں کی برسات کر دی۔
ویسٹرن سبربزکی نمائندگی کرتے ہوئے بیٹر نے سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف پیٹن پارک میں 141 گیندوں پر 314 رنزکی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی، انکی اننگز میں 35 بلند و بالا چھکے اور14 دلکش چوکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
بیٹر کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت ویسٹرن سبربزنے مقررہ 50 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر483 رنزکا پہاڑ کھڑا کیا انکی اس اننگزکونہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ ماہرین نے بھی تاریخی قراردیا ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقی بیٹر نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
بیسٹمین محدود اوورزکی گریڈ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں اورانکی اس اننگزکوآسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ کی یادگار کارکردگیوں میں شمارکیا جا رہا ہے۔
