جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پہلے اسکواڈ میں 18 کھلاڑی تھے۔
ان دو کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کے بعد تعداد 18 سے 16 ہو گئی ہے۔ دونوں کھلاڑی اب قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیں گے۔
مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی
عامر جمال لاہور وائٹس اور فیصل اکرم ملتان ریجن کی نمائندگی کریں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف سولہ رکنی اسکواڈ سے حتمی پلیئنگ الیون کو منتخب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
