سری لنکا سے شکست کی صورت میں بھی پاکستان کے ایشیا کپ میں رہنے کے امکانات ابھی تک موجود ہیں۔
کرکٹ کے حلقوں میں ہر طرف یہ موضوع زیر بحث ہے کہ اگر پاکستان کو سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تو کیا یہ ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شکست کے باوجود پاکستان کے پاس گروپ مرحلے میں آگے بڑھنے کا موقع ہے۔
سپر فور مرحلے میں پاکستان کے دو میچز باقی ہیں ، ایک سری لنکا اور دوسرا بنگلہ دیش کیخلاف ، دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا تاہم ایک میچ ہارنے کے بعد بھی پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہو گا۔
ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، شعیب اختر برہم
ٹورنامنٹ میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا سے جیت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، اس کے علاوہ پاکستان کو اپنا رن ریٹ مضبوط کرنا ہو گا ، کیونکہ اگر دیگر ٹیمیں ان کیساتھ پوائنٹس کی سطح پر پہنچ جائیں تو رن ریٹ کا اہم کردار ہو گا جو پاکستان کے ٹورنامنٹ میں ان یا آئوٹ ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیموں میں اس وقت ٹیبل پر موجود صورتحال کے مطابق بھارت کا رن ریٹ سب سے بہتر ہے ، بنگلہ دیش دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ پاکستان بھارت کیخلاف میچ بھی ہار چکا ہے اور رن ریٹ بھی منفی میں ہے اسلئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرنا ہو گا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ، پاکستان کیخلاف اسکواڈ میں شامل
اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان کیلئے فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
پاکستان کے پاس ایک پلس پوائنٹ یہ ہے کہ یہ اپنی مضبوط بائولنگ اٹیک کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کھیل پر مکمل توجہ دے تو اسے ٹورنامنٹ میں کامیابی مل سکتی ہے۔
