پاک بھارت میچ کے دوران “نو ہینڈ شیک” تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے آئندہ میچز سے ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملے پر اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے اور اگر میچ ریفری کو تبدیل کیا گیا تو پاکستان کی ٹیم کل یو اے ای کے خلاف اپنا اہم میچ نئی انتظامی نگرانی میں کھیلے گی۔
اس پیش رفت نے شائقین کرکٹ میں تجسس بڑھا دیا ہے، کیونکہ تنازع کے بعد کھلاڑیوں کے رویے اور آفیشلز کے فیصلے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے درمیان روایتی مصافحہ نہ ہونے پرکھیل کے میدان میں کھیل روح اور اسپرٹ آف کرکٹ پر سوالات اٹھے تھے۔
کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس تنازع کو فوری طور پرحل کرنا دونوں ممالک کے تعلقات اورایشیا کپ کے شفاف انعقاد کے لیے ضروری ہے۔
ڈچ فاسٹ بولر ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام، آئی سی سی کی جانب سے تین ماہ کی پابندی
قومی کرکٹ حلقوں نے بھی اس معاملے پرسنجیدگی دکھانے کی اپیل کی ہے تاکہ کھلاڑی صرف کھیل پرتوجہ مرکوز رکھ سکیں۔ اب سب کی نظریں آئی سی سی کے باضابطہ فیصلے پر لگی ہوئی ہیں جو آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔