آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نےستمبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اڑھائی فیصد اضافہ کردیا ہے۔
ایس این جی پی ایل کیلئے ترسیل قیمت 11.2365ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے ،جس کے بعد ایس این جی پی ایل کیلئے تقسیم کی قیمت 12.0127 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوہوگئی۔
ماں نے 15 دن کے بچے کو فریج میں ڈال دیا
اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے ترسیل کی قیمت 9.8619 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے ، جس کے بعد ایس ایس جی پی ایل کیلئے تقسیم کی قیمت 11.0105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
آر ایل این جی کی قیمتوں میں اوسطاً 2.36 سے 2.63 فیصد اضافہ کیاگیا ہے ، قیمتوں میں اضافہ ڈلیورڈ ایکس شپ قیمت میں اضافے کے باعث ہوا۔
