چین نے پاکستان کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر اعظم

Shahbaz Sharif

بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔ جبکہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ اور پاک چین دوستی ہر حال میں مضبوط ثابت ہوئی ہے۔ چین نے پاکستان کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب ہو یا طوفان چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ اور سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان آج خود کفیل ہوا ہے۔ سی پیک کی بدولت پاکستان میں صنعت اور زراعت بحال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اور سی پیک کی بدولت پاکستان نے 3 سال میں توانائی کے بحران پر قابو پایا۔
چین کے تعاون سے اورنج ٹرین اور مختلف ڈیمز کی تعمیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے، حنیف عباسی

وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے صدر نے 2015 میں اسلام آباد میں سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی۔ اور پاکستان چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بھی تعاون چاہتا ہے۔ زراعت پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اور سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی۔ چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اور چین کے مثالی تعاون سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں