دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، شدید بارشوں کی بھی پیشگوئی

سیلاب کا الرٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی، ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ 3 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ ، کئی دیہات ملیامیٹ ، ہلاکتوں کی تعداد 600 ہو گئی

دریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 72 گھنٹوں میں لاہور،گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخومیں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کی 4 درجے تنزلی

کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں