اسلام آباد: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلاب کے باعث نقصان کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوئے۔ اور لاہور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 اموات رپورٹ ہوئی۔ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث 2 ہزار 308 موضع جات متاثر ہوئے۔
دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث 15 لاکھ 16 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ اور سیلابی ریلے میں پھنسے 4 لاکھ 81 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں 511 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سیلاب کے بعد بارشوں کے سلسلے کا آغاز، مشکلات میں مزید اضافہ
رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 351 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے۔ جبکہ مویشیوں کے علاج معالجے کے لیے 321 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے۔ متاثرہ اضلاع سے 4 لاکھ 5 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔