بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ژوب میں آنے والے زلزلے کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح بھی ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔


متعلقہ خبریں