کولمبیا کے ایک فوجی اڈے پر خوفناک ٹرک بم حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورفوجی تنصیبات کوبھی نقصان پہنچا،زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکہ، پنسلوانیا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ملک میں سرگرم باغی گروپوں کی جانب سے کیا جا سکتا ہے۔
کولمبیا کے صدر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہرکیا، فوجی اڈے پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ دیگر حساس مقامات پر بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
