سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے گرفتار پروفیسر عثمان قاضی 5 سال سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کا اہم رکن تھا۔
حکام کے مطابق گرفتار سہولت کار نے طلبہ کو انتہا پسندی کی طرف راغب کیا ، ملزم نے کلاس روم کو دہشتگرد نظریات پھیلانے کیلئے استعمال کیا ، ملزم نے تعلیم ریاستی وظائف پر حاصل کی ، وہ 19 گریڈ کا ملازم تھا۔
راولپنڈی میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
سکیورٹی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد 14 اگست کی رات کو خودکش حملے کی تیاری کر رہا تھا، عثمان قاضی نے شیر دل نامی مطلوب دہشتگرد کو پناہ دی، گرفتار دہشتگرد نے سکیورٹی اہلکاروں کی ریکی بھی کی۔
