حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلان کردیا۔
پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے ،پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61پیسے پر برقرار رہے گی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84پیسے کی کمی کی گئی ،ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے ہوگی۔
مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں ،بیرسٹر گوہر کی اپیل
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 20پیسے کی کمی کردی گئی،مٹی کا تیل 7 روپے 19 پیسے سستا کر دیا گیا،مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے مقرر کی گئی ہے ،قیمتوں کااطلاق رات12 بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
جمعہ کو عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال
یاد رہے منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔
خام تیل کی قیمتوں میں موجودہ اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں “سنگین نتائج” کی وارننگ اور آئندہ ماہ امریکہ کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کے امکان کو قرار دیا جا رہا ہے۔