پھیلتا شعور مولانا فضل الرحمٰن کو قبول نہیں ہے ، فواد چودھری

ماؤں بہنوں میں پھیلتا شعور مولانا فضل الرحمٰن کو قبول نہیں، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے مستقبل کے لیے جدوجہد کریں تو مولانا فضل الرحمٰن ہزیان بکنا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں میں بالعموم اور ماؤں بہنوں میں بالخصوص  پھیلتا شعورمولانا فضل الرحمٰن کو قبول نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اور معیار سے گری ہوئی گفتگو مولانا فضل الرحمٰن کی پہچان بن چکی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مولانا کے کردار کے ہر پہلو سے منافقت، ابن الوقتی اور اقتدار کی ہوس چھلکتی ہے، اس شخص کو ہر کرپٹ حکمران کا دم چھلہ بنتے ہوئے کوئی حیا نہیں آتی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ختم نبوت کے معاملے پر بھی مولانا مسلسل جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  دنیائے عالم میں اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں میں مولانا جیسے کردار سر فہرست ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا کو نواز شریف کی لوٹ مار کی وکالت کرتے ہوئے بھی کوئی شرم نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کے ساتھ اس شخص کی منافقت اور سیاست بھی دفن کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ 25 جولائی کو نواز شریف کے ساتھ ملک بھر سے مولانا کی سیاست کا بھی خاتمہ کردیں گے۔


متعلقہ خبریں