آصف زرداری اور فریال تالپور کو فوری گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ جے آئی ٹی رپورٹ، سماعت کل ہوگی |humnews.pk

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کے الزام میں فوری گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی آر کے مندرجات کے تحت آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری ممکن ہے لیکن گرفتاری سے قبل ان کی جانب سے ملنے والے جوابات کا جائزہ لیاجائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپورذاتی طور پر نہ بھی آئیں تو اعتراض نہیں ہوگا، جائزہ لیں گے کہ ہمارے پوچھے گئے سوال کا جواب کیا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اطمینان بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق مشتبہ اکائؤنٹس سے متعلق تحقیقات 2015سے جاری ہیں، جرم ثابت ہوا توبینک کے چھوٹے اہلکاروں کے بجائے بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سابق صدر پاکستان  آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں