کسی بھی مجرم کو ریلیف دینا عدالتوں کا کام ہے، وزیر قانون

Azam

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی مجرم کو ریلیف دینا عدالتوں کا کام ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلف لینے والے نومنتخب سینیٹرز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقدمات کا تعلق عدالت اور ملزم کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزا کے بعد ضمانت بھی نااہلی کو نہیں روکتی۔ حنیف عباسی کو ڈیڑھ سال سزا ہوئی۔ اور کسی بھی مجرم کی سزا احتجاج سے ختم نہیں ہو سکتی۔ جبکہ کسی بھی مجرم کو ریلیف دینا عدالتوں کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بند کرنے کا فیصلہ

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سب نے ٹی وی اسکرینز پر دیکھے۔ جب حساس تنصیبات اور پشاور ریڈیو اسٹیشن پر حملے کیے گئے۔ علی ظفر کی بات میں وزن ہے کہ جو لیا جاتا ہے وہ دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں اور مل کر بات کریں۔ انتہائی بردباری سے معاملہ ہاؤس میں چلایا جارہا ہے۔ یہ بردباری ہونی چاہیے اور اس کا اظہار بھی ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ماضی میں ہماری ساری پارٹی قیادت جیلیں کاٹتی رہی۔ قانون اور عدالتوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ اور سیاست نے ہمیں یہی سکھایا کہ مل بیٹھ کر معاملات کو سلجھائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں