امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور اس کا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ غیرملکی دہشتگرد تنظیم ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے 2019 سے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب
بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ، گوادر پورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی جب کہ 2025 میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ اور 31 افراد کے قتل کا اعتراف کیا، ٹرین ہائی جیکنگ میں 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے۔
امریکی محکمہ خارج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کیخلاف عزم برقرار رہے گا۔
