پاکستان سے شکست کے 4 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کا پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ


پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے چار ماہ بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 جہاز تباہ کرنے کا مضحکمہ آمیز دعوی کر دیا۔

بھارتی ائیرچیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔

تاہم یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب واقعے کو4 ماہ گزر چکے ہیں، اور اب تک بھارت کسی بھی قسم کا قابلِ اعتماد ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے،روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

یاد رہے کہ پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک بھی سنا دی تھی۔

پاک فوج کی جانب سے پیش کی گئی معلومات کو نہ صرف ملکی سطح پر سراہا گیا بلکہ بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس نے بھی ان کی تصدیق کی تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp