اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 23 کروڑ19لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں ، اسی طرح کمرشل بینکوں کےزرمبادلہ کے ذخائر 5ارب26کروڑ37 لاکھ ڈالر ہیں۔
نیپرا نے بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19ارب49کروڑ56لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے۔برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
