ڈیموں کی تعیمر کیلیے شاہد آفریدی کا 15 لاکھ روپے کا عطیہ


اسلام آباد: پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند (منڈا) ڈیم کی تعمیر کے لیے جاری فنڈ جمع کرنے کی مہم میں شاہد خان آفریدی نے بھی 15 لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں سابق پاکستانی کرکٹر نے ڈیم فنڈ کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر وہ ڈیموں کے لیے قائم فنڈ میں پانچ لاکھ اور دس لاکھ روپے کا عطیہ دیں گے۔

شاہد آفریدی نے ڈیموں کے لیے فنڈ کے قیام اور اس کے لیے عطیات دینے پر چیف جسٹس آف پاکستان اور پاک فوج کے جذبہ ایثار کی تعریف بھی کی۔

بوم بوم آفریدی کے نام سے معروف سابق پاکستانی کھلاڑی نے دوسروں کو بھی ڈیم فنڈ کے لیے عطیات دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی آئندہ نسلوں کی سہولت کے لیے ایسا ضرور کریں۔


متعلقہ خبریں