پاک فوج نے جھیل سیف الملوک کے اردگرد صفائی شروع کردی

پاک فوج نے جھیل سیف الملوک کے اردگرد صفائی شروع کردی | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: پاک فوج کے انجنئیرنگ شعبہ کے ادارے فرنٹئیر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) نے جھیل سیف الملوک کے اردگرد گرد صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔

ایف ڈبلیو او کے اہلکار رضا کارانہ طور معروف سیاحتی مقام کے اردگرد موجود گندگی کو ٹھکانے لگا رہے ہیں۔

جھیل سیف الملوک کے گردونواح میں صفائی آپریشن 22 جولائی کو ختم ہوگا۔

ایف ڈبلیو او پاک فوج کا انجنئیرنگ سے متعلق ادارہ ہے جسے پاکستانی مسلح افواج کی سب سے بڑی سائنس و ٹیکنالوجی کمانڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جھیل سیف الملوک کی جانب جانے والے راستہ کا ایک منظر | urduhumnews.wpengine.com
جھیل سیف الملوک کی جانب جانے والے راستہ کا ایک منظر

پاکستان کے معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک کاغان ویلی میں واقع جھیل سیف الملوک سطح سمندر سے تین ہزار 224 میٹر بلند ہے۔ 50 فٹ کی گہرائی رکھنے والی جھیل کا رقبہ دو اعشاریہ 75 کلومیٹر ہے۔ دریائے کنہار پر واقع جھیل یوں تو سال بھر سیاحوں کے لیے دلکش مقامات میں سے ایک گنی جاتی ہے تاہم موسم گرما میں اسے خصوصی توجہ حاصل رہتی ہے۔


متعلقہ خبریں