لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردئیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق نئے کاؤنٹرز سے امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کوگرفتارکرلیاگیا
اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔
اقدامات کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔
