اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ستمبر 2025 میں ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا یہ فیصلہ عالمی انصاف، انسانی حقوق اوردو ریاستی حل کی حمایت کے جذبے کے تحت کررہا ہے۔
فرانس اور برطانیہ کے بعد مالٹا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنیکا اعلان
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کوان کا جائز حق ملنا چاہیے اورعالمی برادری کواس سلسلے میں مؤثرکردارادا کرنا ہوگا، کینیڈا مشرقِ وسطیٰ میں پائیدارامن اوراستحکام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اعلان کو بین الاقوامی سطح پرایک مثبت اورجرأت مندانہ اقدام کے طورپردیکھا جا رہا ہے، کینیڈا کے اس فیصلے سے فلسطین کی ریاستی حیثیت کوعالمی سطح پرمزید تقویت ملے گی۔
مارک کارنی کی یہ پریس کانفرنس برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر، فرانس اورمالٹا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
