ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں سعید اجمل کی شاندار باؤلنگ کے باعث پاکستان چیمپیئنز نے آسٹریلیا چیمپیئنز کو شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی باؤلرز کے سامنے آسٹریلیا چیمپیئنز کا کوئی بھی بیٹر جم کرنہ کھیل سکا۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 12 اوورز میں 74 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے سعید اجمل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی جونیئراسکواش ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
سعید اجمل نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں چھ وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔
اس سے قبل ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بہترین باؤلنگ کاریکارڈ ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے ایڈورڈز کے نام تھا انہوں نے انگلینڈ چیمپیئنزکے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان لیجنڈز نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے آٹھویں اوور میں حاصل کر لیا۔
