امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اقوامِ متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس پرشدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یو این کانفرنس میں دوریاستی حل کے طریقہ کار پربحث کرنا موجودہ امن کوششوں پر “طمانچہ” کے مترادف ہے۔
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں بالواسطہ طورپرحماس کوفائدہ پہنچاتی ہیں اورمسئلے کے حل میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خطے میں انسانی بحران کم کیا جا سکے۔
ترجمان کے بیان کوعالمی مبصرین امریکا کی اسرائیل کے حق میں پالیسی کا تسلسل قراردے رہے ہیں جبکہ بعض حلقے اقوامِ متحدہ کے اقدامات کو فلسطینیوں کے لئے امید کی کرن سمجھتے ہیں۔
