امریکی صدر پاکستان آئیں گے؟ اسحاق ڈار نے بڑا اشارہ دے دیا

اسحاق ڈار

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت جاری ہے تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا جا سکتا۔

اسحاق ڈارنےاقوام متحدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دورے کی بات ستمبر سے آگے جائے گی لیکن ابھی کوئی کنفرم شیڈول نہیں دیا جا سکتا۔

اسحاق ڈاراورمصری ہم منصب کی اہم ملاقات، علاقائی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان نے امریکی وزیرخارجہ کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں اوراعلیٰ سطح پررابطے بڑھائے جا رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں