حسین لوائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین حسین لوائی کو عہدے  سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

معروف بینکارحیسن لوائی کو 12 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کا چیئرمین مقررکیا گیا تھا۔

حسین لوائی اس وقت وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے پاس 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے تقریباً 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں حسین لوائی کو اپنے دفتر طلب کیا، بعد ازاں انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کےمطابق حسین لوائی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے مختلف بینکوں میں 29 جعلی اکاؤنٹ کھولے جن میں جمع کرائی گئی رقوم بعد ازاں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئیں۔

 


متعلقہ خبریں